English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

القمر

 اسلام آباد: سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز ال داؤد 2 روزہ  دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ کا نور خان ایئربیس پر استقبال پاکستانی ہم منصب اور سفارت خانے کے حکام نے کیا۔

سعودی نائب وزیر داخلہ دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اور آرمی چیف سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران سعودی نائب وزیر داخلہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ ہہ منصوبے پاکستانی حجاج کو آسان اور پریشانی سے  پاک امیگریشن فراہم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے