English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نو مئی کے بعد عمران خان کو تحفظ دینے والوں کا چہرہ تار تار ہوگیا، فضل الرحمان

القمر

 اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے لایا گیا، 9 مئی کے بعد عمران خان کو تحفظ دینے والوں کا چہرہ تار تار ہوگیا۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا کہ عمران خان کس ایجنڈے پر کام کررہا ہے اور کس کا ایجنٹ ہے، عدالتیں عمران خان کو کیوں تحفظ دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے دہشت گردوں کی عدالت سے کیوں سہولت کاری ہورہی ہے؟ عدلیہ کا معزز چہرہ تار تار ہوگیا، عمران خان کو بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستان کی سیاست میں لانچ کیا گیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے