ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو پیر تک مہلت

لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کو بازیاب کرانے کیلئے پیر تک مہلت دے دی۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے عمران ریاض بازیابی کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس امیر بھٹی نے پوچھا کہ بتائیں کیا پیش رفت ہے؟

آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ عدالتی احکامات پر میٹنگز کر رہا ہوں کل بھی ملاقاتیں کیں، جو بھی جیو فینسنگ میں آرہے ہیں انکا ریکارڈ چیک کر رہے ہیں۔

جیل افسر اور آئی جی پنجاب ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے۔ جیل حکام نے کہا کہ جیل کے باہر کی سکیورٹی کی ذمہ داری پولیس کی ہے۔

آئی جی نے معاملہ جیل حکام پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم ہر وقت جیل کے باہر تو نہیں ہوسکتے۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ پولیس تو سوئی ہوئی ہے۔

عدالت نے آئی جی پنجاب کو پیر تک عمران ریاض کو بازیاب کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں