English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل آباد اور ننکانہ صاحب کے حلقوں میں ضمنی انتخابات روکنے کا حکم

القمر

 لاہور: ہائی کورٹ نے این اے 108 فیصل آباد اور این اے 118 ننکانہ صاحب میں ضمنی انتخابات روکنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ فرخ حبیب اور اعجاز شاہ نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کے ذریعے ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد اور ننکانہ صاحب فیصل آباد اور ننکانہ صاحب کے حلقوں میں ضمنی انتخابات روکنے کا حکم

کے حلقوں میں ضمنی انتخابات روکنے کی استدعا منظور کی۔

جسٹس شاہد کریم نے فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ دونوں حلقوں میں 28 مئی کو ضمنی الیکشن منعقد کیے جانے تھے۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ قومی اسمبلی کی مدت 90 روز سے کم رہ چکی ہے اس لیے قانونی طور پر ضمنی الیکشن ان حلقوں میں نہیں ہوسکتے۔ الیکشن کمیشن ایک طرف کہتا ہے کہ پنجاب میں الیکشن نہیں کروا سکتے اور دوسری طرف دونوں حلقوں کے لیے فنڈز جاری کرکے ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے