اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے کنول شوذب مرزا کا جی ایچ کیو پر حملے میں کردار سامنے آگیا.
پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کی جی ایچ کیو حملے سے متعلق آڈیو کال لیک ہوگئی جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی خواتین ونگ فرخندہ سے ایم پی اے فرح کہتی ہیں کہ جی ایچ کیو پہنچنا ہے، میم کنول نکلی ہوئی ہیں، میم کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو آنا ہے۔
— indibell (@indibell_) May 24, 2023
اس سے پہلے ان کی 9 مئی کو راولپنڈی میں کارکنوں کو طیش دلانے کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے، جس میں وہ کہتی ہیں کہ اگر ہر چیز نارمل چلے گی تو گھر جاکر سوجاؤ، آزادی کو کہوبھول جاؤ اور غلامی کی تیاری پکڑو۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایم این اے کنول شوذب اسلام آباد ہائی کورٹ میں رو پڑیں
کارکنوں کی جانب سے پی ٹی آئی ایم پی اے اور ایم این ایز کی عدم موجودگی کے اعتراض پر انہوں نے کہا کہ لعنت بھیجو ان پر۔
تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب کی 9 مئی کو کمیٹی چوک راولپنڈی میں کارکنوں کو طیش دلانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
کنول شوذب کارکنوں کو بھڑکاتے ہوئے کہتی ہیں کہ اگر ہر چیز نارمل چلے گی توپھرجاؤ گھروں میں جاکر سوجاؤ، پھر آزادی کو کہوبھول جاؤ اور غلامی کی تیاری پکڑو pic.twitter.com/8Tz0JVn0jE— Ghulam Raza Khan (@G_raza_k) May 21, 2023
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پلوشہ عباسی کا بھی بیان سامنے آچکا ہے جس میں انہوں نے 9 مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جی ایچ کیو پر حملے میں کنول شوذب کی سربراہی میں ویمن ونگ ملوث ہے۔
ویمن ونگ کی اس شرمناک حرکت9مئیGHQپلان کی پُرزورمزمت کرتی ہوں اوراُمیدکرتی ہوں کےخان صاحب اس سارےواقع کانوٹس خود لیں کہ کیسے چیزیں exploite کی گئیں۔
قانون کابھرپورساتھ دونگی اوراپنی لیگل ٹیم سےڈسکشن کےبعدچنددن میں تمام ثبوتوں کےساتھ پریس کانفرنس میں باقی انکشافات کرونگی! pic.twitter.com/1RhqotVJU2— Palwasha Abbasi (@PalwashaAbbasi0) May 20, 2023
