ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہیٹ ویو کے خدشات، محکمہ صحت نے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی

  کراچی: محکمہ صحت سندھ نے ہیٹ ویو کے خدشات اور مون سون کے پیش نظر ملازمین کی چھٹیوں پر فوری پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں موسم گرما کےد وران  محکمہ موسمیات کی جانب سے گرمی کی شدید لہر ( ہیٹ ویو) آنے کی پیش گوئی اور مون سون کے  پیش نظر محکمہ صحت کے ملازمین کی چھٹیوں پر فوری پابندی  عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  ملازمین  کو صرف میٹرنٹی ، میڈیکل، اسٹڈی، حج وعمرہ اور بیرون ملک جانے کے لیے چھٹیاں لینے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق غیر ضروری طور پر دی گئی چھٹی کی  کوئی درخواست منظور نہیں کی جائے گی اور چھٹی لینے کے لیے ملازمین کو ٹھوس وجوہات بتانا ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں