ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنوں میں جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد جہنم واصل

 راولپنڈی: ضلع بنوں میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جھڑپ کے دوران نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ  2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں