ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی؛ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث گروہ کا ملزم گرفتار

 راولپنڈی: پولیس نے جڑواں جڑواں شہروں اور تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث گروہ کے سرگرم ملزم کو گرفتار کرکے 15 کلو افیون اور 40 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس ٹیم نے مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو گاڑی سے 15 کلو افیون اور 40کلو گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر ملزم جس کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے تعلیمی اداروں سمیت جڑواں شہروں کے مختلف حصوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم دیگر اضلاع میں بھی منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہے۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش کر کے گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں