ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرستان میں گھر میں دھماکے میں قبائلی رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان: اپر وزیرستان کی تحصیل سرویکئی میں دھماکے سے قبائلی رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس  کے مطابق دھماکا مولے خان سرائے میں قبائلی ملک احمد جان اور داؤد جان کے گھر کے وسط میں ہوا، ملک داؤد جان اور خونا جان موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی افراد کو ٹانک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کا ہو سکتا ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں