ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں اسکول کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار

لاہور کے علاقے کاہنہ میں اسکول کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر لڑکے کی ویڈٰیو وائرل ہوئی تھی، جس کا پولیس حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

کاہنہ آپریشن ونگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ 15 سالہ مریم کے والد ذوالفقار کی مدعیت میں تھانہ کاہنہ میں درج ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی نے کہا کہ خواتین اور بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملزم کو مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں