ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور؛ جرگے کے دوران فائرنگ،پی ٹی آئی کے ناظم سمیت 4 بھائی جاں بحق

 پشاور: غفور آباد ہزار خوانی میں  پلاٹ کے تنازع پر جرگے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پی ٹی آئی کے ناظم سمیت 4 بھائی جاں  بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  تھانہ رحمان بابا کی حدود غفور آباد ہزار خوانی میں فریق اول اختر علی اور فریق دوم وحید کے مابین پلاٹ کے تنازع پر جرگہ کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار بھائی شکیل خان ، رفاقت خان، نثار خان اور وحید خان ساکنان ہزار خوانی جاں بحق  اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں پی ٹی آئی ہزار خوانی کے ناظم بھی شامل ہیں۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر محمد علی مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کے بعد نعشوں  کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس  کے مطابق تفتیشی ٹیم نے  جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے  کرلیے ہیں اور واقعے میں  ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں