English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مردان میں پولیس موبائل پر شرپسندوں کی فائرنگ، ڈی ایس پی شدید زخمی

القمر

مردان: خیبرپختونخوا کے علاقے مردان میں شرپسندوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے علاقے کاٹلنگ میں نامعلوم شرپسندوں نے ڈی ایس پی کی معمول کے گشت پر مصروف پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی کاٹلنگ فاروق زمان شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے