ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سے حب جانے والی مسافر کوچ کو بیلا میں حادثہ، تین مسافر جاں بحق

 کوئٹہ: کراچی سے بلوچستان کے علاقے حب جانیوالی مسافر کوچ کو بیلہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، جس میں تین مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ کو تیز رفتاری کے باعث بیلہ کے قریب حادثہ پیش آیا، جس میں بچوں اور خواتین سمیت بیس مسافر زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بیلہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے دس کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں نے بتایا کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ وہ یک طرفہ روڈ پر خطرناک انداز سے گاڑی چلا رہا تھا جس پر متعدد مسافروں نے اُسے روکنے کی بھی کوشش کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں