English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قوت گویائی سے محروم بچی سے زیادتی کے الزام میں تایا گرفتار

القمر

 راولپنڈی: قوت گویائی سے محروم 10 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں متاثرہ بچی کے تایا کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سگے تایا نے قوت گویائی سے محروم 10 سالہ بچی  کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آنے والے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سفاک درندہ صفت ملزم خالد محمود متاثرہ 10 سالہ بچی کا سگا تایا ہے۔ مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر صادق آباد پولیس نے درج کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے