English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موٹروے؛ کار چلاتے ہوئے ڈرائیور کو نیند آ گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق

القمر

 لاہور: موٹروے پر سکھیکی کے قریب ڈرائیور کو کار چلاتے ہوئے نیند آ گئی، جس کے نتیجے میں پیش آنے والے والے حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان  موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور کی طرف جانے والی کار کا ڈرائیور دوران ڈرائیونگ سو گیا، جس کی وجہ سے کار ایک ٹرک سے پیچھے کی جانب جا ٹکرائی، جس کے نتیجے  میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس فیصل اکرم موقع پر پہنچے اور ریسکیو کارروائی کی نگرانی کی۔  جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق لاہور کا تھا، جن کی لاشوں کو موٹر وے پولیس نے مقامی اسپتال منتقل کروا دیا اور بعد ازاں موٹر وے پر ٹریفک کو بحال کروایا۔

جاں بحق ہونے والوں میں  علی جان، ابوذر اور رضوان شامل ہیں۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سو جانے سے متعلق کئی بار آگاہی  مہم بھی چلائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے