English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انسانی اسمگلنگ کے مقدمے  کا مطلوب ملزم امارات فرار ہوتے ہوئے گرفتار

القمر

  کراچی: انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو امارات فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے پشاور کو مقدمے میں مطلوب انسانی اسمگلر کو متحدہ عرب امارات فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ملزم نقاش خان مختلف افراد کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے مقدمے میں مطلوب تھا جب  کہ اس کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو  ایف آئی اے پشاور کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے