English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوات سے آئے ہوئے دو سیاح جوڑ چڑھ آبشار میں ڈوب گئے

القمر

سوات سے آئے ہوئے دو سیاح جوڑ چڑھ آبشار میں ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات سے آئے ہوئے دو سیاح جوڑ چڑھ آبشار میں نہانے گئے اور ڈوب گئے، کنٹرول روم بونیر کو اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پہنچی اور ریسکیو جوانوں نے دونوں ڈوبے ہوئے نوجوانوں کو آبشار سے نکال کر آر ایچ سی ہسپتال جوڑ منتقل کر دیا۔

امدادی ذرائع کے مطابق دونوں سیاحوں کا تعلق ضلع سوات سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والے کا نام سمیع اللہ عمر 28 سال ہے جب کہ زخمی کا نام امتیاز احمد ہے جس کی عمر 35 سال ہے۔

ڈاکٹروں نے ایک نوجوان کے جاں  بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے