English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل؛ سابق وی سی امریکا جانے والی پرواز سے آف لوڈ

القمر

  کراچی: ایف آئی اے نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کو امریکا جانے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن عملے نے سابق وی سی بہاولپور یونیورسٹی کو امریکا جانے سے روکا، سابق وی سی نے 2 روز قبل کراچی ایئرپورٹ سے امریکا جانے کی کوشش کی۔

ایف آئی اے کے سینئر افسران کی جانب سے سابق وائس چانسلر بہاولپور یونیورسٹی کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی ہدایت کے پیش نظر انہیں مبینہ نازیبا ویڈیوز کے معاملے کی تحقیقات کے تناظر میں آف لوڈ کیا گیا۔

ڈاکٹر اطہر محبوب 25 جولائی 2023 کو بطور وائس چانسلر بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے