English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی میں ڈاکو پراپرٹی ڈیلر سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

القمر

 راولپنڈی: طفیل روڈ پر ڈاکوؤں نے پراپرٹی ڈیلر سے 80 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی تھانہ سول لائن کے علاقے طفیل روڈ پر ڈاکو پراپرٹی ڈیلر واجد سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واجد نامی شخص ہارلے اسٹریٹ کا رہائشی ہے۔ ڈاکوؤں نے فرار ہونے کے دوران فائرنگ بھی کی جس سے پراپرٹی ڈیلر معمولی زخمی ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے