ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جج ہمایوں دلاور متنازع فیس بک پوسٹ، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو طلب کرلیا

 راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے عدالتی حکم پر جج ہمایوں دلاور کی متنازع فیس بک پوسٹ پر تحقیقات شروع کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کو صبح طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سیشن کورٹ کے جج دلاور ہمایوں کی متنازع فیس بک پوسٹس کے معاملے پر تحقیقات شروع کردیں۔

اس ضمن میں ایف آئی اے نے  چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدرپنجوتھا کو 8 اگست طلب کرتے ہوئے انہیں صبح 10 بجے جی 13 کے دفتر میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کی متنازع فیس بک پوسٹس کے معاملے کی انکوائری کا حکم دیاتھا، جس پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں