English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت کا 11 اگست کو سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ

القمر

کراچی: سندھ حکومت نے 11 اگست کو سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اراکیں اسمبلی کا منگل کے روز ہونے والا فوٹو سیشن جمعے تک ملتوی کر دیا گیا جبکہ اسمبلی تحلیل ہونے سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا الوداعی اجلاس طلب کر لیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی جانب سے اراکین سندھ اسمبلی کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے دوسری جانب سندھ حکومت کی طرف سے جمعے تک تمام سرکاری امور مکمل کرنے کیلئے افسراں کو ہدایت دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں سندھ بھر کے سرکاری دفاتر میں رات گئے تک کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے