ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ایئرپورٹ سے خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار

  کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ سے خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پر تعینات عملے نے مالاکنڈ پولیس کو مطلوب عبدالغفار نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم یو اے ای سے پاکستان پہنچا تھا جس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے، ملزم تھانہ سنہ کوٹ کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف سال 2017 میں مقدمہ درج ہوا تھا، گرفتار ملزم کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں