English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی دہشت گردی کے کیس میں نامزد

القمر

 لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کو دہشت گردی کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔

رہنما تحریک انصاف اور ایڈوکیٹ حسان نیازی کی گرفتاری پر چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں حسان نیازی اور حیدر مجید ایڈوکیٹ کو گرفتاری کیا گیا ہے۔

وکیل چیئرمین تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتہ نے کہا کہ آج انسداد دہشت گردی عدالت میں دونوں کو پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی کے وکیل زبیر کسانہ کے گھر چھاپے کے خلاف وکلاء نے لاہور کی سیشن کورٹ کے دورازے بند کر دیے۔ وکلاء نے سائلین اور پولیس اہلکاروں کو عدالتوں میں جانے سے روک دیا۔

وکلاء سیشن کورٹ کے دورازے بند کرکے احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے