ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چلینج کرنے کا اعلان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے سپریم کورٹ میں چلینج کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہالیکشن کمیشن کا جاری کردہ انتخابی شیڈول بدنیتی پر مبنی اور آئین سے کھلا انحراف ہے، قومی اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل کی صورت میں آئین دو ٹوک انداز میں الیکشن کمیشن کو نوے روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کا پابند بناتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا شیڈول نگران حکومت کو دستور کی منشا کے خلاف طول دینے کی مجرمانہ کوشش ہے، پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات کے انعقاد پر سپریم کورٹ کی حکم عدولی اور آئین شکنی کے بعد الیکشن کمیشن ایک مرتبہ پھر آئین پامال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں: عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں نئی حلقہ بنیوں کو جواز بناکر انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کی جاسکتی، وزیر اعظم کے علاوہ چاروں منتخب صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی مشترکہ مفادات کونسل کا حصہ ہوتے ہیں، اجلاس میں پنجاب اورخیبر پختونخوا کے غیر قانونی نگران وزرائے اعلیٰ کو فیصلہ سازی کا حصہ بنا کر بڑی بے ضابطگی کی گئی ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت اور انتخابات میں بدترین شکست کے امکانات کے پیشِ نظر عوام کو آئین کے مطابق ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں