ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

 لاہور: زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی رہائش گاہ  کے باہر سے پولیس نے مسلح مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق زمان پارک میں تعینات اہلکاروں نے مشکوک حرکات پر ایک شخص کو روک کر چیکنگ کی تو اُس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور دس گولیاں برآمد ہوئیں۔

اہلکاروں نے اسلحہ قبضے میں لے کر مشکوک شخص کو گرفتار کر کے تھانہ ریس کورس پولیس کے حوالے کردیا جہاں ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں