English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مردان میں تین بھائیوں کو ماں سمیت قتل کرنے والا درندہ سوات سے گرفتار

القمر

مردان میں تین بھائیوں کو ماں سمیت قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم کو کالام سوات سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے علاقے سخاکوٹ میں چند روز قبل پانچ مرلہ مکان کے لیے ملزم نے ماں کے سامنے اس کے تین بیٹوں کو قتل کر دیا تھا اور ملزم نے فرار ہوتے وقت مقتولین کی ماں کو بھی موت کی نیند سلا دیا تھا۔

یہ پڑھیں : مردان: ملزمان نے مکان کسی اور کو بیچنے پر ماں اور تین بیٹوں کو قتل کردیا

بہیمانہ قتل کے بعد سفاک قاتل کی گرفتاری کے لیے اہل علاقہ نے سڑک بند کرکے بھرپور احتجاج کیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان سے مذاکرات بھی کیے تھے اور یقین دلایا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :مردان: ماں اور بیٹوں کے قتل کے خلاف لواحقین کا سڑک پر دھرنا

آج اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ملزم کو سوات سے گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے