ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رانی پور؛ پیرکی حویلی سے 20 سالہ لڑکی کے لاپتا ہونے کا انکشاف

رانی پور میں  پیر کی حویلی سے 20 سالہ لڑکی کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

قمبر کے علاقے مینا گاؤں سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی ثنا کو اس کے والدین نے گھریلوجھگڑے کے باعث تنازع حل ہونے تک پیر سید سہیل احمد شاہ کے حوالے کیا تھا۔

والدین کے مطابق پیرسہیل احمد شاہ نے لڑکی کو امانت کے طور پر حویلی میں چھوڑنے کا کہا تھا جس کے بعد ہم ثنا کو حویلی چھوڑ کر آگئے۔ اچانک فون کرکے کہا گیا کہ ہماری لڑکی لاپتا ہوگئی۔ حویلی کے متعدد چکر لگائے لیکن کچھ نہیں بتایا گیا۔

والدین نے مزید کہا کہ رانی پور تھانے میں متعدد بار شکایات لے کر گئے لیکن پولیس نے نوٹس نہیں لیا۔ لڑکی کے ورثاء نے پیر سہیل احمد شاہ کے خلاف احتجاج کیا اور نگراں وزیراعلی سندھ اور پولیس حکام سے لڑکی کو فوری بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں