ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیرمملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس شبیرعلی قریشی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ

 لاہور: اینٹی کرپشن نے  پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے  و سابق وفاقی وزیر  مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں شبیر علی قریشی کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج  کرلیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب  کے مطابق سابق  وزیرمملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا  ہے، ان کی گرفتاری کے لیے  خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاہم گرفتاری اب تک عمل  میں نہیں لائی جاسکی۔

ترجمان کے مطابق میاں شبیر علی قریشی پر الزام ہے کہ انھوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لیا، اور  مالی مفادات کے لیے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازا۔

اینٹی کرپشن نے ایکسیئنز محمد کامران اکرم،محمد وقاص اور ایس ڈی او نور محمد اور دیگر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں