ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری اسپتال میں شہریوں سے رشوت لینے والے گارڈز گرفتار

 راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر مریضوں اور تیمارداروں سے رشوت لینے والے گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا۔

گزشتہ رات وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہولی فیملی اسپتال کے دورے کے موقع پر ایک تیمار دار نے گارڈز کی جانب سے پیسے مانگنے کی شکایت کی تھی جس پر نگراں وزیر اعلیٰ نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

نیوٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے سپروائزر سمیت چار سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ متاثرہ تیمار دار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں