ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سفاک باپ نے تیسری لڑکی کی پیدائش پر ڈیڑھ سالہ بیٹی کو زہر دے دیا

بھاگٹانوالہ: سرگودھا کے نواحی گاؤں میں باپ نے تیسری بیٹی کی پیدائش پر اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو زہر دے کر قتل کردیا۔

سرگودھا کے نواحی گاؤں بھاگٹانوالہ کے رہائشی شخص نے اپنے گھر پر تیسری بیٹی کی پیدائش پر غصے میں آکر ڈیڑھ سالہ بچی کو شربت میں زہر ملا کر دیا، جسے پی کو وہ انتقال کرگئی۔

اہل خانہ نے بتایا کہ بچی کو جب اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی اور متوفیہ کا جسم نیلا پڑا ہوا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اور ملزم کی گرفتاری کیلیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم وقوعہ کے بعد سے فرار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں