English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لکی مروت میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکار شہید

القمر

 پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس میں دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

لکی مروت کے تھانہ پیزو کی معمول کے گشت پر مامور پولیس موبائل پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بشیر خان اور سیف علی خان نامی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں عصمت اللہ، امداد اور انعام اللہ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے