راولپنڈی: 53 ججز کے تبادلوں کے بعد جی ایچ کیو حملہ سمیت کئی دیگر مقدمات کی سماعت کا عمل رُک گیا۔
پنجاب بھر میں 53 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کردیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں جی ایچ کیو حملہ اور دیگر متعدد کیسز کی سماعت رک گئی۔
تمام ججز کی تبدیلی سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نیب ،انسداد دہشت گردی ،اسپیشل جج سینٹرل ،انسداد اینٹی کرپشن راولپنڈی کے ججز بھی تبدیل کردیے گئے ہیں جب کہ راولپنڈی سے تبدیل تمام ججز کو او سی ڈی بنا دیا گیا ہے۔
ججز تبدیلی سے جی ایچ کیو حملہ،حساس ادارہ آفس حملہ سمیت دیگر کئی کیسز کی سماعت رک گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین کو لاہور تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
