English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہنگی بجلی کیخلاف بچے اور طالبات بھی سڑکوں پر نکل آئیں

القمر

بہاول نگر: بجلی کے بلز میں بھاری بھرکم ٹیکسز کیخلاف ننھے بچے بھی میدان میں آگئے۔

بہاولنگر کے علاقے چک مدرسہ میں اسکول کے بچوں نے بجلی کے بلوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

ننھے طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمہارے والدین فیس دیں یا اتنے بڑے بڑے بل بھریں خدارا ہمیں پڑھنے دیں ، اگر اتنے بل آئے تو والدین ہمیں اسکول سے اٹھالیں گے۔

ادھر کوٹلی میں سہنسہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات بھی سڑکوں پر نکل آئیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

طالبات نے روڈ بند کر کے مہنگی بجلی و ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے محکمہ برقیات ہائے ہائے ، نہیں چلے گی نہیں چلے گی غنڈہ گردی نہیں چلے گی کے نعرے لگائے۔

روڈ بند ہونے سے مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے