خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔
مزید پڑھیں: ملک میں امن و استحکام پاک فوج کے شہدا کی مرہون منت ہے، آرمی چیف
فائرنگ کے تبادلے میں 36 سالہ حوالدار منتظر شاہ نے جام شہادت نوش کیا۔ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے