ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز مشرف ای سی ایل کیس؛ بس اب اللہ پر چھوڑ دیں، جسٹس جمال

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست خارج کردی۔

جسٹس مظاہر نقوی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔

جسٹس نقوی نے پوچھا کہ کیا یہ درخواست غیر موثر نہیں ہوگئی۔

درخواست گزار ایڈووکیٹ توفیق آصف نے کہا کہ اگر درخواست چھ سال پہلے لگ جاتی تو غیر موثر نہ ہوتی، ہمارے خدشات تو درست ثابت ہوئے۔ پرویز مشرف باہر گئے پھر واپس نہیں آئے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ بس اب اللہ پر چھوڑ دیں۔ توفیق آصف نے جواب دیا کہ اب تو اللہ پر ہی چھوڑ رہے ہیں۔

عدالت نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں