ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف دو روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

راولپنڈی / تاشقند: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ازبکستان کے صدر، وزیر دفاع اور اسٹیٹ سیکیورٹی سروس کے چیئرمین و سیکریٹری سے ملاقاتیں کیں اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر جمہوریہ ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔ جہاں اُن کی ازبک صدر، وزیر دفاع سمیت اہم شخصیات سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کے دورے کا مقصد فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔

آرمی چیف نے ملاقاتوں کے دوران باہمی تربیتی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے پرزور دیا جبکہ ازبکستان کی ملٹری فورسز کی تربیت اور تیاری کے معیار کی تعریف کی۔

ازبکستان کی وزارت دفاع پہنچنے پر جنرل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا جہاں چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف کو سلامی دی، بعد ازاں چیف آف آرمی اسٹاف نے تاشقند میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں