English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور برطانیہ پلٹ خاتون کا موبائل لے کر فرار

القمر

 لاہور: برطانیہ پلٹ خاتون کو آن لائن رائیڈ بک کرانا مہنگا پڑ گیا۔

لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قیمتی موبائل ایپل 14 پرو میکس لے کر فرار ہوگیا۔ خاتون نےقیمتی موبائل اپنی عزیزہ کوبھجوانےکیلئےآن لائن ٹیکسی رائیڈ بک کرائی۔

متاثرہ شہری کی ٹیکسی ڈرائیورکو موبائل فون پکڑانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ ٹیکسی ڈرائیور اپنی گاڑی سے اتر کر موبائل فون پکڑتا نظر آتا ہے۔

خاتون نے الزام لگایا کہ ٹیکسی ڈرائیورنےموبائل فون لیتے ہی رائیڈ کینسل کی اور اپنا موبائل فون بند کر دیا۔

متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ سندر پولیس کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے تاہم فی الحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے