ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اورنگی ٹاؤن؛ فرار ہوتے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ اور بیٹی زخمی

  کراچی: اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں فرار ہوتے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن بہار میں فائرنگ کے واقعے میں باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال  لے جایا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او پاکستان بازار سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت 65 سالہ اقبال اور اس کی بیٹی 35 سالہ شاہینہ کے نام سے کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ  واقعہ لوٹ مار کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آنے کے باعث پیش آیا ہے تاہمباپ اور بیٹی دونوں  کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق  پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں