ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ای او بی آئی کی پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

 اسلام آباد: نگراں حکومت نے ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا نوٹس جاری کردیا، جس کا اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افرادی قوت جواد سہراب نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر نوٹی فکیشن جاری کیا اور بتایا کہ جولائی 2023 سے پنشن کی رقم 17 فیصد اضافے کے بعد 8500 سے 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنشنرز کو جولائی اور اگست کے بقایا جات ستمبر کے ساتھ ادا کیے جائیں گے۔

معاون خصوصی سے لکھا کہ پنشن میں اضافہ ملک بھر کے لاکھوں پنشنر کیلیے ایک معمولی لیکن قابل قدر اضافہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں