ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کریک ڈاؤن کے دوران 80 لاکھ یونٹ کی بجلی چوری پکڑی گئی، پاور ڈویژن

 اسلام آباد: بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے بجلی چوری روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق اب تک 80 لاکھ یونٹ کی بجلی چوری پکڑی جاچکی ہے جب کہ 194 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 35.2 کروڑ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ (لیسکو) اور ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) دیگر ڈسکوز سے بہتر کام کر رہی ہیں۔

لیسکو میں بجلی چوری کے 1159 کیسز سامنے آئے۔ میپکو میں بجلی چوری کے 1317 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری ڈسکوز پولیس کے ہمراہ کارروائی عمل میں لا رہی ہیں۔ زیادہ چوری والے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں