ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر ملکی موبائل فون کمپنی گیس چوری میں ملوث نکلی، مقدمہ درج

 لاہور: غیر ملکی موبائل فون کمپنی کے گیس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن  گیس کمپنی کے مطابق گیس چوری کیے جانے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں پتا چلا کہ کرک کے علاقے میں موبائل فون ٹاور کے جنریٹر چوری شدہ گیس سے چلایا جارہا تھا۔

موبائل کمپنی مین گیس لائن سے براہ راست گیس چوری کررہی تھی۔ گیس کی چوری 200 فٹ پائپ کے ذریعے کی جارہی تھی۔ سوئی ناردرن نے غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے   جنریٹر اور پائپ ضبط کرلیا اور کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔

واضح رہے کہ موبائل فون ٹاور غیر ملکی موبائل فون کمپنی کی ملکیت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں