English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے میرے مولا جب میں چلا جاؤں تو لوگ مجھے اچھے الفاظ میں یاد کریں، چیف جسٹس

القمر

 اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ اے میرے مولا جب میں چلا جاؤں تو لوگ مجھے اچھے الفاظ میں یاد کریں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کی جانب سے چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے چیف جسٹس پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے مولا مجھے حکمت دے میں اچھے فیصلے کر سکوں اور جب میں چلا جاؤں تو لوگ مجھے الفاظ میں یاد کریں۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے چیف جسٹس کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو گڈ ٹو سی کہنا چاہتا ہوں، میرا خطاب شارٹ اینڈ سویٹ ہوگا، آپ اور آپکے ججز نے ہمیشہ ہمارے ساتھ محبت کا رویہ اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ججز کی امیدیں عدلیہ اور وکلاء سے ہیں، بہت سے ایشوز عدلیہ کے سامنے زیر التواء ہیں، لوگوں کو یقین ہونا چاہیے ملک میں قانون کی حکمرانی ہے، امید ہے عدلیہ متحد ہو کر آگے چلے گی۔

چیف جسٹس ریٹائرڈ ججز کیلیے مختص گھر میں منتقل

دوسرے جانب چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا اور وہ ریٹائرڈ ججز کیلیے مختص گھر میں منتقل ہوگئے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس والی سیکیورٹی مل گئی

دریں اثنا اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔ نامزد چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ سکیورٹی ضابطہ کار کے مطابق چیف سکیورٹی آفیسر بھی مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نامزد چیف جسٹس جسٹس فائز عیسی 17 ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے