English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا پی آئی اے کو آپریشن جاری رکھنے کیلیے 14 ارب روپے دینے پر غور

القمر

 اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز( پی آئی اے) کو آپریشن جاری رکھنے کے لیے 14 ارب روپے جاری کرنیکی منظوری دیے جانیکا امکان ہے ۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے ذمہ 260 ارب روپے قرض کی ادائیگی موٴخرکیے جانیکا امکان ہے، جس کی ضمانت حکومت نے دی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے وزارت خزانہ سے مالی آپریشنز کے لیے 22 ارب 80 کروڑ روپے مانگے تھے۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے

واضح رہے کہ ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے بینک اکاوٴنٹس بھی منجمد کردیے تھے جس کے باعث پی آئی اے کو فنڈز کی کمی کا سامنا تھا اور اسی وجہ ملکی اور کچھ بیرون ممالک جانے والی فلائٹ کا آپریشن بھی متاثر ہوا۔

اس کے علاوہ عملے کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی تھیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاوٴنٹس بحال کردیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے