ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن میں دہشت گرد ہلاک

 راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل کے علاقے کالاچی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔

دو طرفہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک اور زخمی دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مقامی افراد نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں