English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اگر 2018 کی طرز پر انتخابات ہوئے تو سخت مزاحمت ہوگی، جے یو آئی

القمر

جمعیت علما اسلام نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ملک میں غیر جانبدارانہ انتخابات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

جمعیت علما اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جے یو آئی نے ہمیشہ بروقت شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ہے، ہماری نظر میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ہی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کا باعث ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا جنوری میں عام انتخابات کرانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن پر واضح کردیا ہے کہ اگر انتخابات میں 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا۔ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہر ضلع کے الیکشن کمیشن آفسر کو آر او کے اختیارات دئیے جائیں تاکہ الیکشن کی شفافیت پر سوال نہ اٹھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے