ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیاعالمی ریکارڈ قائم

قاہرہ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر ایک حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملا جب مصری ایتھلیٹ اشرف محروس عرف “کبونگا” نے روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

سیکڑوں تماشائیوں اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کی موجودگی میں کبونگا نے ایک انجن اور متعدد بوگیوں پر مشتمل بھاری بھرکم ٹرین کو 10 میٹر (33 فٹ) تک کھینچ کر سب کو حیران کر دیا۔

ترک خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کبونگا نے بتایا کہ پہلے دن روزے کی حالت میں انہوں نے 2 ٹن وزنی کارٹ کو 107 میٹر تک صرف 37 سیکنڈ میں کھینچا، بعد ازاں 1 ٹن وزنی کارٹ کو 100 میٹر تک لے جا کر 60 سیکنڈ کی حد بھی عبور کی۔

کبونگا نہ صرف ویٹ لفٹنگ بلکہ فری اسٹائل ریسلنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ اس کارنامے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ روزے کی حالت میں بھی جسمانی اور ذہنی صلاحیتیں کمزور نہیں ہوتیں، بلکہ محنت اور حوصلے کے ساتھ کچھ بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب کبونگا نے ایسا کارنامہ انجام دیا ہو، اس سے قبل بھی وہ 221 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنا چکے تھے، مگر اس بار انہوں نے اپنے ہی ریکارڈ کو مات دے دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں