ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے آئی سے چلنے والا انسان نما روبوٹ گھریلو کاموں کے لیے متعارف

ناروے کی معروف روبوٹکس کمپنی 1X نے حال ہی میں نیو گاما متعارف کروایا ہے، جو ایک جدید اے آئی سے چلنے والا بائی پیڈل ہیومنائیڈ روبوٹ ہے، جسے گھریلو کاموں میں معاونت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

ناروے کی معروف روبوٹکس کمپنی 1X کی جانب سے متعارف کروایا گیا یہ روبوٹ نہ صرف کپڑے دھونے، کھڑکیوں کی صفائی اور ویکیومنگ جیسے روزمرہ کے گھریلو امور انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ چائے پیش کرنے جیسے دیگر کام بھی انجام دے سکتا ہے۔

گزشتہ چند ماہ میں روبوٹکس ٹیکنالوجی میں کئی اہم پیش رفتیں دیکھنے میں آئیں، جن میں STAR1، جو دنیا کا تیز ترین دو پیروں پر چلنے والا روبوٹ ہے اور SE01 جو اپنی صفائی کی مہارت کے لیے مشہور ہے شامل ہیں۔

 تاہم گھریلو کام انجام دینے والے روبوٹس کی کمی محسوس کی جا رہی تھی جو اب نیو گاما کے ذریعے پوری کی جا رہی ہے۔

مزید برآں اس روبوٹ کو ایک زیادہ انسانی شکل دینے کے لیے جاپانی کپڑے بنانے والی کمپنی شیما سیکی کے تعاون سے ایک خاص نرم اور ہموار سوٹ تیار کیا گیا ہے، جو اس کے دھاتی ڈھانچے کو چھپا کر اسے زیادہ قدرتی روپ دیتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں