English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب پختونخوا سرحد:دہشت گردوں کا ایک ہفتے میں دوسرا حملہ ناکام

القمر

پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کا دوسرا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق 15 سے 20 دہشت گردوں نے سحری کے وقت اچانک چوکی پر حملہ کیا۔ دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں کی شکل میں چاروں اطراف سے حملہ آور ہوئے اور راکٹ لانچرز اور بھاری اسلحہ استعمال کیا۔

پولیس اہلکاروں نے تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کی۔ مشین گنز اور مارٹر گنز کے ذریعے کی گئی بھرپور فائرنگ سے دہشت گرد چوکی کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے اور پسپائی اختیار کر گئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ یہ حملہ اس ہفتے دہشت گردوں کی دوسری کوشش تھی۔ 6 روز قبل بھی اسی چوکی پر خوارجی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا گیا تھا۔ اس آپریشن کی کمانڈ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی جب کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیر کمانڈ کیو آر ایف کی بیک اپ ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے والے جوانوں کو شاباش دی۔ پنجاب پولیس اب تک خوارجی دہشت گردوں کے 19 حملے ناکام بنا چکی ہے۔

یہ واقعہ سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کی کامیابی کی ایک اور مثال ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اپنی چوکی اور بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے