English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائب وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی ترک صدرسے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

القمر

استنبول: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ترک صدر سے استنبول میں ملاقات ہوئی۔ ترک ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال اور کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی دورے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔

ترک ایوان صدر کے مطابق یہ ملاقات اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 51 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے دوران ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، ایران – اسرائیل جنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایران، اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نیک تمائیں ترک صدر تک پہنچائیں اور کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

ملاقات میں ترک وزیر خارجہ، ابراہیم قالن اور صدر کے خارجہ امور و سیکیورٹی کے اعلیٰ مشیر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے