English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا تائیوان کو اسلحے کی فراہمی فوری روک دے، چین

القمر

بیجنگ: چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کو کسی بھی نئے امریکی ہتھیاروں کی فروخت کو بند کردے ۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو چین،امریکا مشترکہ اعلامیہ بالخصوص 17 اگست کے اعلامیے کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے اور تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت روکنا چاہیے۔

ترجمان ان رپورٹس کا جواب دے رہے تھے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین کے آئندہ دورے کے بعد تائیوان کے لیے جدید ہتھیاروں کے پیکیج کی منظوری کے امکان کو ظاہر کیا گیا ہے جس میں جدید انٹرسیپٹر میزائل بھی شامل ہیں۔

 انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ چین امریکا تعلقات کی مستحکم ترقی کے ساتھ ساتھ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

دوسری جانب چین نے کہا ہے کہ وہ شرقِ اوسط کی جنگ کے اوائل میں ایران میں بچیوں کے ایک پرائمری سکول پر اندھا دھند میزائل حملے میں ہلاک شدہ طالبات کے والدین کو عطیہ دے گا ۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے